LAGUNA WOODS, CALIFORNIA - MAY 15: Police vehicles are parked near the scene of a shooting at the Geneva Presbyterian Church on May 15, 2022 in Laguna Woods, California. According to police, the shooting left one person dead, four critically wounded, and one with minor injuries. Mario Tama/Getty Images/AFP (Photo by MARIO TAMA / GETTY IMAGES NORTH AMERICA / Getty Images via AFP)
کیلیفورنیا چرچ پرحملہ آور چینی نژاد نکلا، نشانہ تائیوان کمیونٹی تھی
امریکی پولیس نے پیرکواعلان کیا کہ ہے جس شخص نے اتوار کو کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا وہ ایک 68 سالہ چینی نژاد امریکی تھا جو تائیوان کی کمیونٹی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے چھ افراد تائیوانی نژاد ہیں اور وہ لگونا ووڈس چرچ میں صبح کی چرچ کی عبادت کے بعد ایک ضیافت میں شرکت کر رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنا ہتھیار دوبارہ چارج کرنے کی کوشش کی تو پجاری اور عبادت گذاروں نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ ملزم کا نام ڈیوڈ چو بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر68 سال ہے۔
اورنج کاؤنٹی کے شیرف ڈان بارنس کے مطابق حملہ آور چینی نژاد امریکی ہے جو کئی سال سے امریکا میں مقیم ہے اور لاس ویگاس کے علاقے میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا ہے۔
بارنس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حملہ آور فالتو گولہ بارود اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے لیس تھا اور اس کے حملے کی وجوہات "سیاسی اور نفرت پر مبنی ہیں۔