Flags of USA and Turkey painted on cracked wall stock photo

ترکی میں مظاہرے کے الرٹ پرانقرہ میں امریکی سفیر طلب 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکا کے سفیر کو طلب کیا ہے تاکہ ان سے استنبول میں حزب اختلاف کی ریلی سے متعلق سفارت خانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے الرٹ پرناراضی کااظہار کیا جا سکے۔

ہفتے کے روزاستنبول میں ہزاروں افرادنے صدر رجب طیب ایردوآن اور ریاست کی توہین کے الزام میں ترک حزب اختلاف کی سرکردہ سیاستدان کنعان کفتانس اوغلو کی سزا کے خلاف احتجاج کے لیے ریلی نکالی تھی۔

ترکی میں امریکی سفارت خانے نے 18 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں حزب اختلاف کے مظاہرے کے دوران میں پولیس کی ممکنہ مداخلت پرخبردار کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ انقرہ نے سفیرجیف فلیک پر واضح کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران میں ترک پولیس فورسزکے اقدامات کے حوالے سے امریکی الرٹ میں بے بنیاد دعوے کیے گئے ہیں۔

امریکی سفارت خانہ کے حکام فوری طور پر اس موضوع پرتبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں