An Iranian fighter jet HESA Kowsar, a fourth-generation fighter, is seen during it's first public flight as part of a military parade during a ceremony marking the country's annual army day in Tehran, on April 18, 2019. Iran's President Hassan Rouhani called on Middle East states on April 18 to drive back Zionism, in an Army Day tirade against the Islamic republic's archfoe Israel. Speaking flanked by top general as troops paraded in a show of might, Rouhani also sought to reassure the region that the weaponry on display was for defensive purposes and not a threat. / AFP / stringer

ایران کالڑاکا جیٹ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے شہراصفہان سے 200 کلومیٹر (124 میل) مشرق میں واقع انارک کے قریب فوج کا ایف 7 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے اور اس کے دونوں ایرانی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق صوبہ اصفہان کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ لڑاکاجیٹ تربیتی مشن پر تھا اور یہ شوٹنگ کی مشق کررہا تھالیکن منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ بہت بُرا ہے اور اس کے طیاروں کوآئے دن حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ایرانی فضائیہ کے زیراستعمال بہت سے طیارے 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدکیے گئے تھے اور اب ان کی دیکھ بھال کے لیے درکارسامان اور فاضل پرزہ جات دستیاب نہیں ہورہے ہیں۔

فروری میں ایرانی فوج کے زیراستعمال ایف 5لڑاکا جیٹ شمال مغربی شہرتبریز میں ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اورزمین پرایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں