Indian customs officials have seized almost 1,000 grams of gold concealed in the piping of a seat from an aircraft which had flown into Delhi from Abu Dhabi. (Supplied: Delhi Customs)

بھارت، سونا سمگل کرنے کی دو ماہ میں تین وارداتیں

تازہ واردات میں 1000 گرام سونا ابوظہبی سے دہلی لایا گیا ۔ حکام نے ضبط کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابو ظہبی سے آنے والے ایک مسافر سے بھارتی کسٹم حکام نے تقریبا ایک ہزار گرام سونو برآمد کر لیا ہے۔ مسافر یہ سونا ابو طہبی سے لے کر ارہا تھا اور اسے اگے چنائے جانا تھا۔ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر طیارہ اترنے کے بعد یہ سونا برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔

برآمد کیے گئے سونے کی مالیت 55000 امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس سے صرف ایک ہفتہ قبل ایک بھارتی شہری دبئی سے 18000 دالر مالیت کا 300 گرام سونا اسی انداز میں سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا تھا۔ جبکہ پچھلے ماہ 28000 ڈالر مالیت کا سونا ایک بھارتی سعودی عرب سے سے نئی دہلی غیر علانیہ طور پر لایا تھا اور نئی دہلی ائیر پورٹ پر پکڑا گیا تھا۔

سونا سمگلنگ کے اس تازہ واقعے کے بارے میں بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی شہری نے یہ سونا جہاز کی نشست کے پائیپوں میں پیسٹ کی شکل میں لارہا تھا۔ حکام کے مطابق اس طرح بھارت میں سونا سمگلنگ کے واقعات باقاعدگی ست سامنے آتے رہتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں