Indian Army in Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں عید کے دوسرے روز دو کشمیری نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع پلوامہ میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وندک پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی ہیں۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں