امریکی ہوائی اڈے کا منظر: فائل فوٹو

بائیڈن سعودی عرب

امریکہ جانے کے خواہش مند سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری!

سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ سعودی شہروں کو 10 سال تک کا ویزا جاری ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا بی ون اور بی ٹو کو 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردیا ہے جس کا نفاذ یکم اگست سے ہو گا۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے‘۔

سفارتخانے نے سعوی شہریوں کے لیے نئے وزٹ ویزا کا اجرا امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی مناسبت سے کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں