وزير الخارجية الإسرائيلي، يائير لابيد(أرشيفية- فرانس برس)

حزب اللہ

لایپڈ کی خطے میں حزب اللہ کی جانب سے کشیدگی پرسنگین نتائج کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے منگل کے روز لبنان کے ساتھ سرحد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جس میں انہوں نے لبنانی حزب اللہ کی طرف سے "ناقابل قبول" جارحیت کے خلاف سخت فوجی ردعمل کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پیر کواسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے ایک ڈرون کو روکا ہے جو لبنان کی سرزمین سے گذرا تھا۔ گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ اگر بحری تنازع لبنان کے حق میں حل نہ ہوا تو وہ عسکری کارروائیاں بڑھا دیں گے۔

لاپیڈ نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے۔ ہمیں کشیدگی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن حزب اللہ کی جارحیت ناقابل قبول ہے۔ یہ ناگزیر ہے کہ یہ پورے خطے کو غیر ضروری کشیدگی کی طرف لے جائے گا۔

سرحد کے دورے کے دوران وزیر دفاع بینی گینٹز اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔

اسرائیل حزب اللہ کو اپنے لیے سب سے سنگین فوری خطرہ سمجھتا ہے اور اندازہ ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے پاس اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے تقریباً 150,000 راکٹ اور پروجیکٹائل ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں