سعودی عرب میں ہجری سال 1444 کا آغاز کل بروز ہفتہ کو ہوگا: سپریم کورٹ
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ یکم محرم الحرام1444 ہجری 30 جولائی کی مناسبت سے ہفتے کے روز ہوگی۔
سعودی عرب کی عدالت نے ام القراء کیلنڈر کی تاریخ طے کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شب نیا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے سعودی عرب ذی الحجہ کے 30 دن مکمل کر کے ہفتہ کے روز یکم محرم واقع ہو گی۔
یاد رہے کہ غلاف کعبہ یا 'کسوہ' کو پہلے ہر سال اسلامی سال کے مہینے ذی الحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے البتہ رواں سال سعودی حکام نے اس کی تبدیلی یکم محرم الحرام یعنی نئے اسلامی سال 1444ھ کے آغاز پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔