People watch a TV broadcasting a news report on the coronavirus disease (COVID-19) outbreak in North Korea, at a railway station in Seoul, South Korea, May 17, 2022. (Reuters)
جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کے بے بنیاد الزامات پر اظہار افسوس
جنوبی کوریا میں وزارت برائے کوریائی امور و کوریائی اتحاد نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی ہمشیرہ کی طرف سے اس الزام پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی کوریا سے آنے والے کتابچے کووڈ پھیلانے کا باعث بنے۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ' ہم ان بے بنیاد الزامات پر شدید اظہار افسوس کرتے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کووڈ کے پھیلنے کو جنوبی کوریا کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ '
شمالی کورین لیڈر کم جانگ نے جمعرات کے روز کووڈ کے خلاف اپنے ملک کی فتح کا اعلان کیاہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس کامیابی کو ماہ مئی میں کووڈ کے خلاف کیے گئے انتہائی سخت اقدامات سے جوڑا ہے۔