سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو لکھے جانے والے ایک خط میں چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی عرب کی جانب سے ایکسپو 2030 کی میزبانی کی حمایت کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق چینی صدر نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
چینی صدر کا مکتوب نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبد الکریم الخریجی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے چینی سفیر چن وی چنگ سے ریاض میں وصول کیا۔
وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبد الکریم الخریجی نے چینی سفیر چن وی چنگ سے چینی صدر کا مکتوب وصول کیا
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافے اور ذاتی دلچسپی کے امور پر بھی پر تبادلہ خیال کیا۔