پیرس میں اتوار 2 اکتوبر 2022 کو ایران میں پولیس کے زیرحراست نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں احتجاجی تحریک کی حمایت میں مظاہرین مارچ کررہے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے منگل کے روزکہا ہے کہ ان کی تنظیم ایران کے خلاف مہسا امینی کے ’’قتل‘‘اور ملک بھر میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پابندیاں عایدکرنے پرغور کر رہی ہے۔
بوریل نے یورپی پارلیمان کوبتایا کہ’’ہم مہسا امینی کی ہلاکت اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریق کارکے ردعمل میں پابندیوں کے اقدامات سمیت اپنے اختیار میں موجود تمام آپشنز پرغور جاری رکھیں گے‘‘۔
انھوں نے واضح کیا کہ ’’پابندیوں کے اقدامات‘‘سے ان کی مراد پابندیاں ہی ہے۔