سعودی جزیرے تاروت میں ساحل سمندر پرمقامی لوگ صبح کے وقت چہل قدمی کررہے ہیں۔پس منظر میں سورج طلوع ہورہا ہے۔

سعودی عرب جزیرے کے سیاحتی منصوبہ پر70 کروڑڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب خلیج عرب میں واقع اپنے جزیرے تاروت میں سیاحتی ترقیاتی منصوبے پر 70کروڑ 26 لاکھ ڈالر (2.64 ارب ریال) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 32 مربع کلومیٹرپر مشتمل جزیرے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کیا جائے گا۔اس میں 120،000 افراد آباد ہیں۔منصوبے کے تحت تاروت میں سیاحت کے فروغ،ثقافتی ورثےاور ماحولیاتی فوائد پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں