فيديو للفتاة اثناء انقاذها من السقوط من الطابق الرابع في مصر

مشہور مصری تاجر کے ہاں گھریلو ملازمہ کی خودکشی کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے شمال میں غربیہ گورنری میں مصری سکیورٹی فورسز اور راہگیروں نے ایک لڑکی کو اس وقت خودکشی سے بچا لیا جب اس نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

حکام کو طنطا کی انچارج سکیورٹی فورس اور متعدد پیدل چلنے والوں سے ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ ایک لڑکی نے طنطا میں رہائشی عمارت میں اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورس جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں شہری دفاع کا عملہ اور ایمبولینس فورس نے لڑکی کو بچانے اور گرنے سے پہلے ہی اسے باہر نکالنے کی کامیاب کوشش کی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

معلوم ہوا کہ تیس سالہ لڑکی ایک ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اور وہ اس اپارٹمنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی جس میں وہ کام کرتی ہے۔ لڑکی ایک مشہور مصری کاروباری شخصیت کے ہاں ملازمت کرتی ہے اور یہ عمارت شہر میں ایک بڑی سیاحتی کمپنی کے مالک کا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک پر لڑکی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا۔اس ویڈیو میں لڑکی کو اپارٹمنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں