القاهرة

"یہ اندھیرے میں چمک رہا تھا" جاپانی خلا باز نے خلا سے لی گئی قاھرہ کی تصویر شیئرکردی

جاپانی خلاباز نے خلا سے واپسی پر مصری دارالحکومت کی رات کے وقت کی حیرت انگیز تصاویر لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپانی خلاباز ویچی واکاٹا نے "ٹویٹر" پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں مصری دارالحکومت قاہرہ کی خوبصورتی کی تعریف کر دی۔ انہوں نے خلا سے قاھرہ کی کھینچی گئی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ جب میں نے شہر کے اوپر سے پرواز کی تو قاہرہ واقعی روشن نظر آ رہا تھا۔

واکاٹا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے قاہرہ کی رات کی وقت کی ایک تصویر شائع کی۔ یہ تصویر انہوں نے اس وقت لی تھی جب وہ 3 دن قبل خلا سے واپس آرہے تھے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی خلا کے اندھیرے کے درمیان شہر کی روشنیاں خلا میں چمک رہی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل متعدد خلابازوں نے مصر میں قاہرہ اور دریائے نیل کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر انہوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی ہیں۔ ان خلا بازوں میں فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکیٹ بھی شامل ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں