Al Nassr Football Club players practice ahead of their semifinal match with Al Ittihad. (Twitter)

الریاض:رونالڈوسمیت النصرکے کھلاڑیوں کی سردموسم میں سعودی سپرکپ کے لیے پریکٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرسٹیانورونالڈو سمیت النصر فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے منگل سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سرد موسم میں سعودی سپر کپ کے لیے ٹریننگ دوبارہ شروع کردی ہے۔

پرتگال کے فٹ بال اسٹار رونالڈو سمیت متعدد کھلاڑیوں نے الاتحاد کے ساتھ سیمی فائنل میچ کے لیے پریکٹس کی ہے۔اس دوران میں انھوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے اسکارف پہن رکھے تھے۔

النصرکلب کی ٹیم جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے الاتحاد کے خلاف یہ میچ کھیلے گی۔

کرسٹیانو رونالڈواورالنصرکلب میں ان کے ساتھی کھلاڑی سعودی سپرکپ کے لیے سرد موسم میں پریکٹس کررہے ہیں۔ (ٹویٹر)

سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرجاتا ہے اور بہت سے علاقوں میں شدید بارش اور برفباری بھی ہوتی ہے۔

الریاض کے المرسول پارک میں کھیلنے والاالنصر کلب سعودی عرب کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک ہے۔اس نے نو مرتبہ سعودی لیگ جیتی ہے۔

اتوار کے روز ٹیم نے الاتفاق کلب کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ یہ رونالڈو کا النصرکلب کی طرف سے پہلامیچ تھا اور وہ اپنی ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔

رونالڈو کے زیرقیادت النصر کلب جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے الاتحاد کے خلاف میچ کھیلے گا۔ (ٹویٹر)

رونالڈو نے دسمبر میں النصر کے ساتھ ڈھائی سال کا معاہدہ کیا تھا لیکن اپریل میں ایک مداح کے ہاتھ سے فون چھیننے پر انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے دو میچوں کی پابندی کی وجہ سے انھیں کھیلنےکے لیےانتظار کرنا پڑاتھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں