شؤون الحرمين
مسجد حرام اور مسجد نبوی میں موبائل فون بند رکھنے کی اپیل
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین سے موبائل فون بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام زائرین حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کر سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔
امور حرمین شریفین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں۔"