انور ابراہیم مسجد حرام میں طواف کر رہے ہیں: ایس پی اے

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی عمرہ ادائی کے لئے مکہ مکرمہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے عمرہ ادائی کی سعادت حاصل کی۔ وہ بدھ کے صبح مناسک عمرہ ادا کرنے کی غرض سے جدہ پہنچے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشل ائرپورٹ پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی اور جدہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان بن عمر الطویرب اور مکہ مکرمہ کے شاہی پروٹوکول ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ایس پی اے

مسجد حرام پہنچنے پر عمومی صدارت برائے حرمین شریفین اور مسجد حرام کے خصوصی سکیورٹی کے اعلیٰ حکام نے انہیں خوش آمدید کہا، جہاں نے انہوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں