041023TEJ

جوبائیڈن کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ،باضابطہ اعلان مؤخر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کاارادہ رکھتے ہیں لیکن وہ ابھی تک اس کااعلان کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ایسٹر ایگ رول سے قبل این بی سی کے پروگرام ’’ٹوڈے‘‘میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ ’’میں آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوارہونے کا ارادہ رکھتا ہوں مگرہم ابھی تک اس کا اعلان کرنے کو تیار نہیں ہیں‘‘۔

جوبائیڈن نےکہاکہ 2024 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کاارادہ رکھتے ہیں۔بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں نے کہا ہے کہ وہ مل کرانتخاب لڑیں گے۔

این بی سی نیوزنے متعدد نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبردی ہےکہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ مشیران بائیڈن کی دوبارہ انتخابی مہم شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کوتیار ہیں۔

اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے این بی سی کو بتایا کہ’’فیصلے کا حصہ توختم ہوچکا ہے، لیکن انھوں نے پہلے ہی جو فیصلہ کرلیا ہے،اس کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے‘‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں