حمیدتی (دائیں طرف) برہان (بائیں طرف)
سوڈان: سریع الحرکت فورسز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ
سوڈانی جنرل انٹلیجنس سروس نے ہفتے کے روز بتایا کہ سوڈانی فوج کے سربراہ نے سریع الحرکت فورسز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
ایجنسی نے ایک فیس بک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے "باغی" سپورٹ فورسز میں آرمی افسران کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بھی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈ کواٹر کے قریب فائرنگ
ادھر خرطوم میں سوڈانی آرمی جنرل کمانڈ کے آس پاس میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ام درمان میں آئی ڈی ایف اور ملٹری کالج کے قریب جھڑپیں پیش آئیں۔
"کوئی بات چیت یا مذارات نہیں ہو رہے "
یہ فیصلہ سوڈانی آرمڈ فورسز چیفس آف اسٹاف کے چند منٹ بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ"باغی" سریع الحرکت فورسز کے تحلیل سے قبل کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔
فوج نے اعلان کیا تھا کہ سریع الحرکت فورسز کمانڈر نے مسلح افواج کے افسران کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔
"کوئی چارہ نہیں تھا"
فوج کے کمانڈر عبد الفتاح البرہان نے تصدیق کی تھی کہ سریع الحرکت فورسز کی افواج نے ہفتے کی صبح لڑائی شروع کر دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "مسلح افواج کے پاس ان باغیوں کو شکست دینے کے لیے وسائل موجود ہیں اور ان کے پاس ان کے خلاف کارورائی کے لیے کوئی چارہ نہیں تھا۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے مطابق سریع الحرکت فورسز نے صبح کے وقت فوج کے ہیڈ کوارٹر اور اہم علاقوں پر فوری کنٹرول کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
جنرل البرھان نے زور دے کر کہا کہ "مسلح افواج کے لیے کوئی چارہ نہیں۔ اسے باغیوں کے خلاف مجبورا ایکشن لینا پڑا۔
اسی بارے میں
-
سوڈانی فوج کی منحرف سریع الحرکت فورسز کے کمانڈ سینٹر پر قبضے کی تردید -
’’ ٹی وی پر حالات پرسکون ہیں‘‘: سوڈانی اناؤنسر کا ہوائی فائرنگ کے دوران اعلان -
سریع الحرکت فورسز کے تحلیل ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی:سوڈانی فوج -
الامارات ایئراور فلائی دبئی نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے لیے پروازیں معطل کردیں -
سوڈان میں فائرنگ سے السعودیہ کے طیارہ کا نقصان،عملہ کے ارکان محفوظ