آر ایس ایف ہینڈ آؤٹ ویڈیو سکرین گریب فوٹو: رائٹرز
سوڈان کی فوج نے کہا کہ سوڈان کی نیم فوجی سریع الحرکت فورس (آر ایس ایف) نے ترکیہ کے طیارے کو اس وقت فائرنگ کی جب وہ جمعہ کو خرطوم کے باہر وادی سیدنا ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا۔
طیارہ شہریوں کے انخلا کے لیے سوڈان پہنچا تھا اور فائرنگ سے اس کے ایندھن کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔
فوج اور اس کے حریف باغی گروپ آر ایس ایف کے درمیان دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں سیکڑوں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
دونوں متحارب گروپوں نے جمعرات کو دیر گئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو 72 گھنٹے تک طول دینے پر اتفاق کیا ، لیکن عینی شاہدین اور لائیو ویڈیو نشریات کے مطابق، جمعہ کو دارالحکومت خرطوم کے کچھ حصوں میں لڑائی دوبارہ بھڑک اٹھی۔
ترکی کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ترکی کے انخلاء کے طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آر ایس ایف نے طیارے پر فائرنگ کی تردید کی اور کہا کہ فوج "جھوٹ پھیلا رہی ہے۔"
سوڈانی فوج کے لڑاکا طیارے آر ایس ایف کے ام درمان میں ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
آر ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ"ہماری فورسز انسانی ہمدردی کی جنگ بندی پر سختی سے کاربند ہیں جس پر ہم نے اتفاق کیا تھا، اور یہ درست نہیں ہے کہ ہم نے ام درمان میں وادی سیدنا کی فضا میں کسی طیارے کو نشانہ بنایا۔
سوڈانی فوج نے بتایا ہے کہ طیارے کی مرمت کی جا رہی ہے۔