سوڈان سے مختلف ملکوں کے شہریوں کے انخلا کا سب سے بڑا آپریشن

سعودی بحری جہاز ’’امانہ‘‘ سوڈان سے 1982 افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب نے سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

سنیچر کے روز اس حوالے سے سوڈان سے لوگوں کا سب سے بڑا انخلا کیا گیا۔ سعودی تجارتی بحری جہاز "امانہ" سوڈان بندرگاہ سے سے جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچ گیا۔ اس بحری جہاز کے ذریعے ایک ہزار 982 افراد کو سوڈان سے نکال کر جدہ پہنچایا گیا۔ یہ سوڈان سے جدہ تک سعودی انخلاء کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا سفر تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس سے قبل 119 سعودی شہریوں سمیت 2 ہزار 796 افراد اور 78 قومیتوں کے 2 ہزار 677 افراد کے انخلا کا بتایا تھا۔ جمعہ کے روز بھی 52 سعودی شہری جدہ پہنچے تھے۔

انخلا کا سب سے بڑا آپریشن

جن ملکوں کو سوڈان سے جدہ لایا گیا ان میں تھائی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، گیمبیا، اریٹیریا، ملاوی، مقدونیہ، فرانس، بھارت، ناروے، فلسطین، یمن، امریکہ، شام، فلپائن، نائجیریا، بنگلہ دیش، سویڈن، کینیا، تیونس، عراق، لیبیا، مراکش، اردن، موریطانیہ، تنزانیہ، ایران، پاکستان، کینیڈا، روس، پاناما، ایکواڈور، آئرلینڈ، یونان، ویت نام، نیپال، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، برکینا فاسو، کوٹ ڈی آئیوری، گھانا، زمبابوے، برونڈی، میانمار، انڈونیشیا، تاجکستان، منگولیا، ترکی، اٹلی، ایتھوپیا، چاڈ، جرمنی، جنوبی افریقہ، یوگنڈا، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، برطانیہ، بیلجیئم، بینن، نیدرلینڈز، مصر، ماریشس، رومانیہ شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے عملے کے متعدد ارکان بھی اس جہاز پر سوڈان سے لائے گئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں