21

یوکرین کی سرحدوں سے باہر حملوں کی حوصلہ افزائی یا مدد نہیں کررہے: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کی جانب سے یوکرین پر روسی صدر پوٹین کو قتل کرنے کی کوشش میں ڈرون حملے کرنے کے الزام پر اپنے رد عمل میں وائٹ ہاؤس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن سرحدوں سے باہر یوکرینی حملوں کی حوصلہ افزائی اور مدد نہیں کرتا۔ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ روس کا کیف پر الزام درست ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکہ کریملن پر حملوں کے بارے میں بیانات کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی بدھ کے روز لگ بھگ ایسے ہی بیانات دیے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ وہ ماسکو کے اس الزام کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ یوکرین نے روسی صدر پوٹین کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کریملن سے باہر آنے والی کسی بھی چیز کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ یوکرین پر تنقید کرے گا اگر اس نے ماسکو کے حملوں کے جواب میں روس پر حملہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تو بلنکن نے کہا کہ یہ ایسے فیصلے ہیں جو یوکرین کو اپنے دفاع کے بارے میں کرنا ہوں گے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں