اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، اسلامی جہاد کے ایک اور سینئر رہنما کو قتل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے تحریک اسلامی جہاد کے رہنماؤں اور ارکان کو نشانہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سینئر رہنما کو قتل کردیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آپریشنل معاملات کے ذمہ دار اور تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز میں ملٹری کونسل کے قائم مقام سربراہ ایاد الحسنی مغربی غزہ کی پٹی میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔

طبی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ مغربی غزہ کی پٹی کے النصر محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔ الحسنی اس ہفتے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے کونسل کے چھٹے رکن ہیں۔ اسی طرح مساعد الحسنی بھی فضائی حملے میں مارا گیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر میجر جنرل ایلیزر ٹولیڈانو نے القدس بریگیڈ کے احمد ابو دقہ کے قتل کے بعد جمعرات کو اعلان کیا کہ فوج تحریک اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

یہ پیش رفت اسرائیل کی طرف سے قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے مذاکرات کو منجمد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں