باپ بیٹی کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھر لے جاتے ہوئے
بھارت میں موٹر سائیکل پر لڑکی کی لاش لے جانے کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی
بھارت میں ریاست مدھیہ پردیش میں ایک بھارتی شہری کی جانب سے اپنی مردہ بیٹی کی لاش کو موٹرسائیکل پر ہسپتال سے اس کے گاؤں پہنچانے کے واقعے نے کھلبھی مچا دی۔ اس واقعہ کی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا۔
ویڈیو میں غمزدہ والد لکشمن سنگھ کو رات گئے اپنی 13 سالہ بیٹی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی موت ’سیکل سیل انیمیا‘ کی وجہ سے گزشتہ پیر کی رات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ہسپتال کے حکام سے ایمبولینس منگوانے کو کہا تھا تاہم انہیں بتایا گیا کہ قوانین ایمبولینس کو ہسپتال سے 15 کلومیٹر سے زیادہ دور جانے سے روکتے ہیں۔
والد نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے ان سے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی آمدورفت کا خود انتظام کریں۔ انہوں نے کہا اسی لیے اپنی اپنی غربت کی وجہ سے مجھے بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جانا پڑی۔