18 مئی 2023 کو یروشلم میں یہودی آبادکار قدیم شہر میں مغربی دیوار کے پاس جمع اور رقص کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)

امریکہ نے اسرائیل میں نسل پرستانہ ‘‘عرب مردہ باد’’ کے نعروں کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکہ نے اپنے اہم اتحادی اسرائیل میں جمعرات کے روز اسرائیلی قوم پرستوں کے ایک بڑے مارچ کے دوران عربوں کے خلاف نسل پرستانہ نعروں کی مذمت کی ہے۔ یہودی قوم پرستوں نے مارچ کے دوران ‘‘ عرب مردہ باد’’ کے نعرے لگائے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم یروشلم میں مارچ کے دوران ‘‘عربوں کے لیے مردہ باد’’ جیسے نفرت انگیز نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ واضح طور پر کسی بھی شکل کی نسل پرستانہ زبان کی مخالفت کرتا ہے۔

اسرائیل نے جمعرات کے روز مشرقی القدس کی اولڈ سٹی میں مرکزی فلسطینی سڑک پر یہودی قوم پرستوں کے پرچم لہراتے ہوئے مارچ کیا تھا۔ اس فلیگ مارچ کے تحفظ کے لیے 2 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ فلیگ مارچ 1967 میں متنازع طور پر مشرقی القدس اور مغربی القدس کو ملانے کی یاد میں نکالا جاتا ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران اسرائیلی- فلسطینی تشدد میں اضافے اور غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی کے باوجود پولیس نے ہزاروں مارچ کرنے والوں کو القدس کی اولڈ سٹی کے دمشق گیٹ سے روایتی راستہ اختیار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعرات کی صبح سیکڑوں یہودی اس دن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر القدس کے ایک حساس مقام پر پہنچے۔ یہودیوں کی اس آمد نے فلسطینیوں میں غم و غصہ کی پھیلا دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں