Soldiers of the Sudanese army stand near their vehicle on a road blocked with bricks in Khartoum on May 20, 2023, as violence between two rival generals continues. (AFP)
سوڈان کی فوج نے سات روزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی
سوڈان کی فوج نے نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے ساتھ سات روزہ جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ جنگ بندی عام شہریوں اور اسپتالوں کے تحفظ کے انتظامات تک محدود رہے گی اور اس میں سیاسی مسائل کو حل نہیں کیا جائے گا۔
فوج کے ترجمان نے اتوار کواپنے فیس بک پیج پر آر ایس ایف کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا:’’آپ کی مسلح افواج نے معاہدے کے متن پر اپنے عزم کا اعلان کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ باغی ملیشیا ایسا ہی کرے گی‘‘۔
جنگ بندی کا اطلاق پیر کی شام سے ہوگا۔