یوکرین کا ایک پولیس افسر ایرانی ساختہ شاہد ڈرون کا کھیرسن میں معائنہ کررہا ہے۔ فائل تصویر

یوکرینی فوج کا روس کے داغے گئے ایرانی ساختہ 58 شاہد ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یوکرین کی فوج نے ایرانی ساختہ 59 شاہد ڈونز میں سے 58 کو مار گرایا ہے۔روس نے رات گئے یہ ڈرون یوکرینی دارالحکومت کیف کے مختلف علاقوں پرداغے تھے۔

یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرانفارم کے مطابق جنرل اسٹاف نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ روس نے رات گئے ہونے والے حملے میں 59 ایرانی ساختہ شاہد ڈرون 136/131 داغے تھے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیتشکو نے کہا کہ ڈرونز کی بوچھاڑ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرونز کے ملبے گرنے کی وجہ سے کیف میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

روس اکتوبر سے ایران کی جانب سے مہیا کردہ ڈرونز کو جنگ میں استعمال کررہا ہے اور ان سے یوکرین میں اہم ڈھانچے کو نشانہ بنارہا ہے۔ایرانی شاہد-136 ڈرونز کو 'کامیکاز' یو اے وی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یوکرینی صدر کے دفتر کے مشیر میخیلو پوڈولیاک نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو کی جانب سے کیف کے خلاف استعمال کیے جانے والے شاہد ڈرونز کے حملوں کے نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے ٹویٹر پرکہا:’’تہران اس جنگ میں ماسکو کا ایک اہم اتحادی بن گیا ہے، وہ جان بوجھ کر اسے شہری علاقوں پر حملوں کے لیے ہتھیار مہیا کررہا ہے۔آج رات شہر کے دن کے موقع پر 50 سے زیادہ شاہد ڈرونز کے ساتھ کیف پر حملہ کیا گیا اور یہ اس حقیقت کی ایک اور واضح تصدیق ہے۔قانونی طور پر ایران یہ کام براہ راست ارادے کے ساتھ کر رہا ہے۔ وہ اپنے اقدامات کے نتائج کا ادراک کر رہا ہے اور یقینی طور پر اس کے نتائج ہوں گے‘‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں