قدوم أحد الحجاج العراقيين

حج سیزن

زمینی راستے سے عراقی عازمین حج کے پہلے قافلے کی عرعر گذرگاہ سے سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق سے عازمین حج کے زمینی راستے سے پہلا قافلہ سعودی عرب کی شمالی سرحد پر واقع عرعر گذرگاہ سے ممالک میں داخل ہوا جہاں کسٹمز حکام کی طرف سے عازمین کا شاندار اسقبال کیا گیا۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس نے عرعر کی نئی بندرگاہ پر عازمین کی آمد سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ عازمین کی خدمت کی خاطر کسٹمز حکام کی طرف سے ایک ایسا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے عازمین کو سہولت ملے گی۔

زمینی گزرگاہ پر حجاج کی خدمت میں مصروف سعودی اہلکار

کسٹمز اتھارٹی نے کہا کہ وہ حج کے موسم میں اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے اور اپنی تمام زمینی، سمندری اور فضائی کسٹم بندرگاہوں کے ذریعے عازمین کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت تمام عازمین حج کو بلا امتیاز ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا عزم کیے ہوئے ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں