سان فرانسیسکو جانے والی ائر انڈیا کی پرواز فنی خرابی کے باعث روس میں لینڈ کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی فضائی کمپنی ائر انڈیا کی دہلی سے سان فرانسیکو جانے والی پرواز کو منگل کے روز ہنگامی طور پر روس میں اس وقت اترنا پڑ گیا جب فضائی کمپنی کے بیان کے مطابق جہاز کے ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔

ائر انڈیا کے بیان کے مطابق جہاز میں 216 مسافر اور عملے کے 16 افراد سوار تھے۔ جہاز کے بحفاظت زمین پر اترنے کے بعد مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ائر انڈیا نے متبادل انتظامات اور زمین پر ان کی خاطر مدارات کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں