FILE PHOTO: British Prime Minister Boris Johnson walks at Downing Street in London, Britain July 6, 2022. REUTERS/Henry Nicholls/File Photo

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمان کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی پارلیمان کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بورس جانسن کو ایک پارلیمانی تحقیقات کا سامنا ہے کہ کیا انہوں نے کرونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے خلاف وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں منعقدہ پارٹی کے حوالے سے ہاؤس آف کامنز کو گمراہ کیا تھا؟

بورس جانسن نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ مجھے مٹھی بھر لوگ زبردستی نکالنے کے درپے ہیں مگر ان کے دعووں کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

سابق برطانوی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سماجی فاصلے سمیت دیگر کرونا پابندیوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں