تُونس کے صدر قیس سعید اور وزیر اعظم نجلہ بودین کے ساتھ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلین ،اطالوی وزیر اعظم جیورجیا میلونی اور ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کا تُونس میں گروپ فوٹو۔

یورپی یونین کا تُونس کے لیے 96کروڑ 70لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج پرغور 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین تُونس کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 96کروڑ 70لاکھ ڈالر(90 کروڑ یورو) تک مہیا کرنے کو تیار ہے۔اس کے علاوہ ضروری معاہدہ طے پانے کی صورت میں فوری طور پر اضافی 15 کروڑ یورو بجٹ اسپورٹ کے طور پردینے کوبھی تیار ہے۔

انھوں نے اتوار کو تونس کے دورے کے موقع پر کہا کہ یورپی یونین تُونس کو سرحدی انتظام، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، اسمگلنگ کے انسداد کے لیے اقدامات اور مہاجرت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید 10 کروڑ یورو تک مہیّا کرنے کو بھی تیار ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں