لاپتہ آبدوز سربراہ کی اہلیہ ٹائیٹینک میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی نسل سے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیو یارک ٹائمز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ شمالی بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز میں سوار افراد میں سے ایک سٹاکٹن رش کی اہلیہ وینڈی رش ٹائی ٹینک فرسٹ کلاس کے دو مسافروں کی اولاد سے ہیں ، جو 1912 میں ٹائی ٹینک کے حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

سٹاکٹن رش، امریکہ میں قائم اوشین گیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جو اس ٹائٹن آبدوز کی مالک ہے جو اتوار کو اس وقت لاپتہ ہو گئی تھی جب وہ کینیڈا کے ساحل پر ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے سٹاکٹن اور چار دیگر افراد کے ساتھ سمندر میں اتری تھی۔

رپورٹ میں آرکائیو ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وینڈی رش اس وقت کاروبار کے بڑے نام ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آیڈا کی پڑپوتی ہیں، جو ٹائی ٹینک پر سوار دو امیر ترین افراد تھے جب وہ ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔

جیمز کیمرون کی بلاک بسٹر فلم "ٹائی ٹینک" میں میسی کے ڈپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک ازڈور اسٹراؤس اور ان کی اہلیہ آئیڈا کی المناک کہانی بیان کی گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں