امریکی شہری مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار ہیں: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی شہری مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے سٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹر جان کربی نے مغربی کنارے میں امریکیوں کی جانوں کو لاحق خطرے سے متعلق ’’العربیہ‘‘ کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ واشنگٹن اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

پیر کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کے پرمٹ منظور کرنے کے اسرائیلی حکومت کے ارادے سے امریکہ سخت پریشان ہے۔ واشنگٹن اسرائیل سے مذاکرات کی طرف واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ وہ مذاکرات ہیں جن کا مقصد کشیدگی کو روکنا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو دو ریاستی حل کو مزید مشکل دیں اور امن کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔

واضح رہے اتوار 18 جون کو اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس صہیونی اقدام کی کئی عرب ملکوں نے مذمت کی تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں