A man speaks on the phone as he walks past the Kingdom Centre Tower in Riyadh, Saudi Arabia. (File photo: Reuters)

سعودی عرب میں جون میں افراطِ زر کی شرح میں کمی؛سرکاری اعداد و شمار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں افراطِ زر کی شرح سالانہ جون میں کم ہو کر 2.7 فی صد رہ گئی جبکہ اس سے گذشتہ ماہ یہ شرح 2.8 فی صد تھی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں مکانات، پانی، بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 9.1 فی صد اضافہ ہوا جبکہ ریستوراں اور ہوٹلوں کی قیمتوں میں 4.3 فی صد اور تعلیم میں 3 فی صد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 2.9 فی صد، مواصلاتی اخراجات میں 0.7 فی صد اور متفرق ذاتی اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں 0.1 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں افراطِ زر کی شرح جنوری سے بتدریج کم ہو رہی ہے۔جنوری میں افراطِ زر کی شرح 3.4 فی صد تھی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں