کینیا کی تارک وطن

ریاض میں غیر ملکی خاتون کے تشدد سے دوسری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر ریاض کی ایک سڑک پر دن دیہاڑے تشدد کے نتیجے میں ایک کینیائی خاتون ہلاک ہوگئی۔ تشدد کرنے والی خاتون کا تعلق بھی کینیا سے ہے۔

ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دونوں خواتین ایک دوسرے کو وحشیانہ طریقے سے گھونسے اور لاتیں مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

شہریوں نے اس وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور ملزمہ کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

ریاض پولیس نے خاتون کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ جسے مزید تحقیقات کے لیے سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں