سعودی عرب :مانچسٹر یونائیٹڈ کے الیکس ٹیلیس کا رونالڈو کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ 

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے فل بیک ایلکس ٹیلیس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصرکلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔سعودی کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ 2025 تک جاری رہے گا۔دونوں کلبوں نے اتوار کو ان کی النصر میں منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

گذشتہ سیزن میں 30 سالہ ایلکس نے مستعار پر سویلا کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے یورپا لیگ جیتی تھی۔ وہ اپنے نئے کلب میں یونائیٹڈ کے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دوبارہ ملیں گے۔ ان کے النصر کلب کے ساتھ معاہدے کی مالی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس معاہدے کی مد میں قریباً 60 لاکھ پاؤنڈ (7.71 ملین ڈالر) ملیں گے۔

یونائیٹڈ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا:’’@AT13Oficial کے لیے ایک نیا ایڈونچر اشارہ کرتا ہے۔سب کچھ کے لیے آپ کا شکریہ اور نیک خواہشات، الیکس‘‘۔یونائیٹڈ نے تین سالہ خدمات پربرازیلی کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

النصر نے پیلے رنگ کی جرسی تھامے اپنے نئے دفاعی کھلاڑی کی تصویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں رونالڈو کو پس منظر میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے فٹ بال کے کئی عالمی کھلاڑی سعودی پرو لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں