کیلیان مباپے

سعودی عرب کے الہلال کلب نے مباپے کے لیے ریکارڈ 33 کروڑ20لاکھ ڈالر کی بولی لگادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال نے فرانسیسی اسٹرائیکر کیلیان مباپے کے لیے ریکارڈ 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بولی لگادی ہے۔

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اپنے کھلاڑی کے لیے اس پیش کش کی تصدیق کی ہے اور الہلال کو مباپے کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ اطلاع پی ایس جی کی جانب سے اس کھلاڑی کو پری سیزن دورۂ جاپان کے لیے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے اور کلب نے نئے معاہدے پر دست خط نہ کرنے کی صورت میں انھیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مباپے نے پی ایس جی کے ساتھ اپنے معاہدے میں 12 ماہ کی توسیع کا آپشن نہ لینے کا فیصلہ کیا اور آیندہ سیزن کے اختتام پر فری ایجنٹ کی حیثیت سے دستبردارہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الہلال اور 24 سالہ کھلاڑی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ فرانسیسی کھلاڑی اب ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں