اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف بغداد میں عراقی احتجاج کررہے ہیں۔ فائل تصویر

بحرین میں سویڈن کی ناظم الامورطلب،اسٹاک ہوم میں  قرآن جلانے کے واقعات پر احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین نے منامہ میں سویڈن کی ناظم الامور کو طلب کیا ہے اورایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے جس میں پولیس کی حفاظت میں اسٹاک ہوم میں انتہاپسندوں کو قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پر احتجاج کیا گیا ہے اور ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ان شرمناک واقعات کے اعادہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بین الاقوامی اصولوں اور قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں