61

ہمیں گہرا دکھ ہے: امریکہ کا طیارے کے عملے کی شہادت پر سعودی عرب سے افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ نے خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں تربیتی مشن کے دوران سعودی شاہی ایئر فورس کے لڑاکا طیارے کے عملے کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہمیں تربیتی مشن کے دوران سعودی لڑاکا طیارے کے گرنے کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ حادثہ میں طیارہ پر سوار افراد بھی چل بسے ہیں۔ ہم اس دردناک نقصان کے متاثرین کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں