Saudi Arabia’s Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan attends a regional meeting in Amman on May 1, 2023 to discuss Syria’s long-running conflict and ending Damascus’s diplomatic isolation in the region. (AFP)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فون جمعہ کو کیا گیا۔ شہزادہ فیصل نے قرآن کی توہین کی تمام کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سویڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف فوری اقدامات کرے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن کو جلانے کے بار بار ہونے والے واقعات اور اسلام کے خلاف دیگر خلاف ورزیاں نفرت کو ہوا دینے اور لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی کوششوں کو محدود کرنے میں معاون ہیں۔
اس کے جواب میں بلسٹروم نے سویڈن کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے کی مذمت کی اور اس بات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ کس طرح ان کے ملک میں کچھ لوگ سویڈن کے آئین کی طرف سے دی گئی آزادی اظہار کے حق کا استحصال کر رہے ہیں۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل کو یقین دلایا کہ ان کا ملک تمام عقائد اور مذہبی متون کے خلاف ہر قسم کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنا چاہتا ہے۔