خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لوگ انتظار کر رہے ہیں: منگل، 14 جنوری 2020
سوڈان نے ملکی فضائی حدود کی بندش میں 15 اگست تک توسیع کر دی
فیصلہ ملک میں جاری تنازعہ کی بحرانی شکل اختیار کرنے کے بعد کیا گیا
سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق ملک کی فضائی حدود 15 اگست تک تمام پروازوں کے لیے مزید بند رہے گی۔
بیان کے مطابق اس توسیعی حکم نامے کا اطلاق انسانی امداد لانے والی پروازوں اور ملک سے انخلاء کے عمل میں شریک طیاروں پر نہیں ہو گا۔
امسال اپریل کے وسط میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف نامی نیم سریع الحرکت ملیشیا کے درمیان فوجی تنازع شروع ہونے کے بعد سوڈان کی فضائی حدود کو معمول کی ہوائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔