یوکرین کا بارودی سرنگیں صاف کرنے کا ایک ماہر غیرتباہ مواد کے ساتھ کھڑا ہے

روس اور یوکرین

یوکرین کو بارودی سرنگوں پر قابو پانے کے لیے فوجی امداد کی ضرورت ہے: جرمن وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین کے جنوب مشرقی علاقوں میں روسی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی ایک بڑی پٹی یوکرینی فوجیوں کو متاثر کر رہی ہے اور کِیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بارودی سرنگوں سے اٹی اس پٹی کو عبور کرنے میں مدد کے لیے سازوسامان کی ضرورت ہے۔

انالینا بیئربوک نے برلن میں ایسٹونیائی ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم اس وقت اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ ہم نہ صرف جرمنوں کی حیثیت سے بلکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر اس درخواست کو کیسے پورا کر سکتے ہیں‘‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں