کا بوسہ لیاہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیلز نے کھلاڑی جینی ہرموسو
بوسہ کا جواز ثابت کرنے کیلئے مدد کریں: ہسپانوی عہدیدار کی استدعا، کھلاڑی نے رد کردی
ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیلز نے کھلاڑی جینی ہرموسو کی منت کی اور ان سے کہا کہ وہ ایک ویڈیو کلپ میں دکھائی دینے کے لیے ان کی مدد کے لیے اس ’’بوسہ‘‘ کو درست ثابت کرنے میں مدد کریں جس کی وجہ سے وہ اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے کافی پریشانی کا باعث بنے۔
اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ سپین نے جیت لیا تھا۔ فائنل جیتنے کے بعد روبیئلز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سلام اور مبارکباد دی۔ اس دوران روبیئلز نے کھلاڑی جینی ہرموسو کو گلے لگا کر ان کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا۔ اس اقدام پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ روبیئلز نے اس بات کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ جیتنے پر بہت زیادہ خوشی کا ایک رد عمل تھا۔
روبیئلز نے اپنے کئے پر معافی مانگی اور کھلاڑی ہرموسو سے درخواست کی کہ ایک ویڈیو کلپ میں ساتھ بیٹھ کر اس عمل کا جواز پیش کردیں۔ تاہم فٹ بال پلیئر ہر موسو نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس اس فعل سے راضی نہیں ہیں۔
روبیئلز نے خاتون کھلاڑی سے کہا میری پوزیشن خطرے میں ہے۔ یہ صرف میری بیٹیوں کی خاطر کرو۔ مجھے چاہیے کہ تم ویڈیو میں میرے ساتھ دکھائی دو لیکن خاتون کھلاڑی اس سے انکار کرتی رہیں۔