The Gulfport Casino along Shore Boulevard is flooded Wednesday, Aug. 30, 2023 in Gulfport, Fla. Hurricane Idalia made landfall Wednesday in Florida as a Category 3 storm and unleashed devastation along a wide stretch of the Gulf Coast, submerging homes and vehicles, turning streets into rivers, unmooring small boats and downing power lines before sweeping into Georgia. (AP)
واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ٹمپا، فلوریڈا سے 34 اماراتی شہریوں کو نکال لیا ہے جبکہ سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست کے مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہا تھا۔
امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری مشن کے نمایندوں کے تعاون سے 16 اماراتی شہریوں کو میامی اور 18 کو اٹلانٹا منتقل کیا گیا ہے۔
امارات کے سفارت خانے نے ریاست فلوریڈا میں موجود اپنے تمام شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،طوفان سے متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورت میں شہری اس نمبر 0097180024 پرمتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایڈالیا بدھ کے روز فلوریڈا سے کیٹیگری 3 کے طوفان کے طور پر ٹکرایا تھا جس نے خلیجی ساحل کے وسیع حصے میں تباہی مچا دی جس سے لاتعداد مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، سڑکیں دریاؤں میں تبدیل ہوگئیں، چھوٹی کشتیاں ٹوٹ گئیں،بجلی کی لائنیں ٹوٹ گئیں اور برقی رو منقطع ہو گئی۔فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان جارجیا کی طرف بڑھ گیا۔
فلوریڈا اور جارجیا میں قریباً 375,000 صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ساحل کے قریب سڑکوں پر پانی بھرگیا۔ جیسے جیسے بھنور اندر کی طرف بڑھا، تیز ہواؤں نے نشانات کو کاٹ دیا،دھات کی چادریں اڑتی ہوئی دکھائیں دیں اور اونچے درخت ٹوٹ کر گررہے تھے۔