saudi
ترکیہ میں سعودی طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے بعد طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ
ایک ویڈیو کلپ میں فلائی ناس طیارے کےایک انجن سے کسی چیز کے ٹکرانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ طیارہ ترابزون ہوائی اڈے سے جدہ کی طرف ٹیک آف کر رہا تھا۔ پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے جہاز کو واپس ترابزون ہوائی اڈے پرہنگامی طور پر اتار دیا۔
ترکیہ سے جدہ جانے والی پرواز کے دوران سعودی عرب کے ایک مسافر بردار طیارے کے انجن سے ایک پرندہ ٹکرا گیا جس سے فلائٹ کمانڈر کو فوری طور پر ترابزون ایئرپورٹ پر واپس جانا پڑا اورجہاز کی لینڈنگ کرنا پڑی۔
فلائی ناس نے آج جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ "ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ 6 ستمبر کو ترابزون سے جدہ جانے والی پرواز نمبر XY622 مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے واپس ترابزون ہوائی اڈے پر بہ حفاظت اتر گئی۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اسی طرح ایک ویڈیو کلپ میں فلائی ناس طیارے کے جدہ کی طرف ٹیک آف کے دوران ترابزون ایئرپورٹ سے طیارے کے انجن میں کسی چیز کے جھلس جانے کا منظر ریکارڈ ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد طیارے کو واپس ترابزون ایئرپورٹ پر واپس آنا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔