بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نئی دہلی میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خیرمقدم کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کابھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقتصادی راہداری سے تینوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔اس میں ریلوے، بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں بھی شامل ہیں اور اس سے بین الاقوامی توانائی کی سلامتی میں مدد ملے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ منصوبہ مشرقِ اوسط، یورپ اور بھارت کی بندرگاہوں کو بھی باہم مربوط کرے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں