ایلون مسک نے ’’ ایکس‘‘ پر اپنے 11 ویں بچے کا نام ظاہر کردیا
اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے امریکی ارب پتی ایلون مسک نے کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ اب ان کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
"ایکس" پلیٹ فارم کے مالک نے آج اتوار کو اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ’’ ٹیکنو میکانیکس‘‘ رکھا ہے۔ ہم اسے "ٹاؤ‘‘ کہتے ہیں۔ اس کا بڑے بھائی کا نام ’’ ایکسا ڈارک سیڈاریل‘‘ رکھا گیا تھا اور اسے "X Æ A-Xii" کہا جاتا ہے۔
یاد رہے "ٹاؤ" یونانی حروف تہجی کا 19واں حرف ہے اور یہ انگریزی کے حرف T سے ملتا جلتا ہے۔ فلکیات کے میدان میں اس سے آسمان کے سیاروں میں سے انیسویں روشن ستارے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔