Saudi arabia
سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی جائے گی
سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود وفات پا گئے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعودکے انتقال پر سعودی شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔