فلسطینی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے مکان کے ملبے تلے تلاش کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ فون پر فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا، "دونوں رہنماؤں نے حملے سے متاترین تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔"