مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر جوبائیڈن
امریکا کوبتا دیاکہ فلسطینیوں کومصرکی سرزمین میں منتقل کرنےکی اجازت نہیں دیں گے:السیسی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک فلسطینیوں کے ان کے علاقوں سے جبری انخلاء اور انہیں مصرمیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
مصری صدر اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
صدر جمہوریہ کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی کی صورت حال، غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کوپھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
مصری صدر نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر مصر کےاصولی موقف کو دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی، طبی امداد پہنچانے کے لیے دونوں صدور نے ٹھوس، موثر اور پائیدار انداز میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔